فیس بک کی ایک نئی خصوصیت جو آپ کو یقیناپسند آئیگی

اگر آپ کو انگریزی بولنے یا لکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، لیکن آپ اس زبان میں فیس بک پر ایک پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو ، میٹا کےنیو ٹولز اس سلسلے میں مددگار ثابت ہونگے۔
میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے لئےترجمے کے ٹولز متعارف کروائے ہیں ، جو صارفین سے تیار کردہ مواد کو مختلف زبانوں میں منتقل کردیں گے۔ ان ٹولز کا اعلان کمپنی نے 2024 میں کیا تھا اور اب اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔
ان ٹولز کا مقصد مختلف زبانوں کو بولنے والے صارفین کے لئے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عالمی سامعین کےلیےاپنے ویڈیوز اور ریل تیار کرسکیں۔









