فوجی عدالت کے فیصلے کو بالکل نہیں مانتے : عمر ایوب

0
163
فوجی عدالت کے فیصلے کو بالکل نہیں مانتے : عمر ایوب

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ فوجی عدالت کے فیصلے کو بالکل نہیں مانتے، ریاست کے آرٹیکل 7 میں مکمل تفصیلات موجود ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عمر چیمہ، یاسمین راشد و دیگر جو فوجی عدالت کے اندر ہیں انکی آزادی ہماری اولین ترجیح ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی کا پشاور ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے آنا شرمناک ہے، میرے خلاف موٹر سائیکل چوری اور فارن ایکٹ جیسے مقدمات بھی درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابی عمل شفاف الیکشن ہونا چاہیے، جبتک قانون اور آئین کی حکمرانی نہیں ہوگی پاکستان میں استحکام نہیں آئیگا، عدم استحکام کیوجہ سے دوسرے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کررہے۔

Leave a reply