
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے سابق وفاقی وزیر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے درخواست گزار سابق وزیر کیخلاف مقدمات کی تفصیلات درست نہیں بتائیں،پولیس حکام نے غلط بیانی کی اور پہلے بتایا گیا کہ درج مقدمات کی تعداد 11 ہے اور اب یہ تعداد 36 ہو چکی ہے،
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت میں غلط بیانی کرنے پر پولیس حکام کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ،عدالت نے درخواست پر متعلعہ پولیس حکام سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا









