فواد خان کا نیا گانا ’تارا‘ ریلیز کر دیا گیا

0
180
فواد خان کا نیا گانا ’تارا‘ ریلیز کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے سپر ہٹ اداکار و گلوکار فواد خان کا نیا گانا ’تارا‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

اس گانےمیں مشہور پاکستانی شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، یہ گانا گلوکار علی عظمت کے مقبول گانے تارا جلا اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کے مقبول گانے ڈائمنڈز کا خوبصورت امتزاج ہے۔

اس گانے میں فواد خان کے علاوہ گلوکار بلال علی اور گلوکارہ ماریہ اونیرا نے بھی اپنا جادو جگایا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو ایک امریکی میڈیا کمپنی ایم ٹی جی پروڈکشن ہاؤس کے تعاون سے ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a reply