فلسطین اسرائیل تنازعہ : طاہر اشرفی کا پاکستانیوں کواہم مشورہ
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں فلسطین یکجہتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت خارجہ ماضی کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور ہمیں پاکستان کی حیثیت کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم امت کو متحد کرنے کی ہر کوشش کو قبول کریں گے جب کہ اسرائیل اپنی تاریخ کے سب سے بڑے مظالم کر رہا ہے اور اب مسئلہ فلسطین کے حل کا وقت آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پوری مسلم دنیا میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جائے گا اور پاکستان کے نگران وزیراعظم سے اس یکجہتی میں شامل ہونے کی درخواست ہے۔









