فلسطینی صحافیوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ

0
171
فلسطینی صحافیوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی فوج نے الجزیرہ ٹی وی کے دو فلسطینی صحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کر دیا۔ حملے سے چند لمحے قبل رپورٹر اور کیمرہ مین کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تفصیلات کیمطابق رپورٹر اسماعیل الغول اور کیمرہ مین رامی الرافی شمالی غزہ میں اسماعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کر رہے تھے جب اسرائیلی فضائی حملہ ہوا۔

انخلاء کے حکم کے بعد وہ دونوں علاقہ چھوڑ کر چلے گئے اور دوسرے حملے میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 108 صحافی اور 165 میڈیا ورکرز شہید ہو چکے ہیں۔

Leave a reply