فلسطینوں سے اظہار یکجتی کے لیے عدالت سے رجوع

0
303
فلسطینوں سے اظہار یکجتی کے لیے عدالت سے رجوع

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے لبرٹی پر فلسطینوں سے اظہار یکجتی کی اجازت نہ دینے کا اقدام چیلنج کردیا ۔

پی ایم اے نے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری کی وساطت سے درخواست دائر کی ، دائر درخواست میں نگراں پنجاب حکومت ،ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کےلیے لبرٹی چوک پر 5 دسمبر کو احتجاج کی اجازت طلب کی ہے ، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پی ایم اے کو احتجاج کی اجازت نہیں دی ، بطور مسلم ملک فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مزمت کرنی چاہیے ، احتجاج کی اجازت نہ دینا بدنیتی پر مبنی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کےلیے احتجاج کی اجازت دے ۔

Leave a reply