فلرٹن میں خوفناک حادثہ: 19 ماہ کا بچہ چلتی گاڑی سے گر گیا

0
75
فلرٹن میں خوفناک حادثہ: 19 ماہ کا بچہ چلتی گاڑی سے گر گیا

فلرٹن، کیلیفورنیا میں 19 ماہ کے ایک بچے کے چلتی ہوئی ایس یو وی سے گرنے کا خطرناک واقعہ پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گاڑی شہر کے مصروف چوراہے پر مڑتے ہوئے بچے کا دروازہ کھل گیا اور بچہ سڑک پر جا گرا۔ گاڑی فوراً رکی اور ڈرائیونگ سیٹ پر موجود خاتون نے بچے کو اٹھایا اور دوبارہ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئی۔
پولیس نے واقعے کے بعد تحقیقات کیں اور 35 سالہ جیکولین میری ہرنینڈز کو حراست میں لے لیا۔ خاتون پر بچے کے ساتھ بدسلوکی کے شبہے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بچہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم اور صحت یابی کی توقع ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق مزید معلومات ہوں تو فلرٹن پولیس سے رابطہ کریں۔

Leave a reply