فضلہ جھیل میں ڈالنے سے لاکھوں مچھلیاں مر گئیں

0
151

ہاٹ لائن نیوز : برازیل کے شہر ساؤ پالو کے قریب ایک جھیل میں صنعتی فضلہ چھوڑنے سے لاکھوں مچھلیاں مر گئیں۔

برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں چینی اور ایتھنول پلانٹ سے صنعتی فضلہ کے غیر قانونی ڈمپنگ کے بعد کئی ٹن مچھلیاں مر گئی ہیں۔

ساؤ پالو کے استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تجزیے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی برازیل میں دریائے پاراسیکابا پر 10 سے 20 ٹن مچھلیاں مر گئیں۔

استغاثہ نے کہا کہ ابتدائی تفتیش ریو داس پیڈراس کی کمیونٹی میں ایسٹیوا کے ساؤ جوز پلانٹ سے “گندے پانی کے بے قاعدہ اخراج” کی طرف اشارہ کرتی ہے، جو پاراسیکابا دریا میں بہتی ہوئی ندی تک پہنچتی ہے۔

Leave a reply