فضائی لڑائی میں شکست؟ سابق وزیر اعلیٰ کا آپریشن سندور پر سنسنی خیز بیان

0
130
فضائی لڑائی میں شکست؟ سابق وزیر اعلیٰ کا آپریشن سندور پر سنسنی خیز بیان

مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان نے ایک حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے آپریشن سندور کے پہلے دن ہی فضائی سطح پر نقصان اٹھایا تھا۔

چوہان نے بتایا کہ 7 مئی کو صرف آدھے گھنٹے کی فضائی لڑائی میں بھارتی جہاز مار گرائے گئے اور اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے جہازوں کو زمین پر روک دیا گیا۔ ان کے مطابق، یہ فیصلہ اس خوف کی وجہ سے کیا گیا کہ مزید لڑائی میں جہاز پاکستان فضائیہ کی جانب سے نشانہ بن سکتے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپریشن کے دوران زمینی فوج کی نقل و حرکت محدود رہی اور لڑائی زیادہ تر فضائی اور میزائل وار تک محدود رہی۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا اس صورت حال میں 12 لاکھ فوجیوں کی موجودگی ضروری ہے یا انہیں دیگر کاموں میں لگایا جا سکتا ہے۔

پرتھوی راج چوہان نے اپنے بیان کے لیے معافی مانگنے سے انکار کیا اور کہا کہ ان کا موقف درست ہے۔ ان کے اس بیان نے سیاسی حلقوں میں مختلف ردعمل پیدا کر دیا ہے اور تنقید کا سبب بھی بنا ہے۔

Leave a reply