فراڈ میں ملوث جعلی ونگ کمانڈر گرفتار

0
230
فراڈ میں ملوث جعلی ونگ کمانڈر گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : کورنگی میں تفتیشی پولیس نےکارروائی کے دوران جعلی ونگ کمانڈر کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان اپنے آپ کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر بتاتا تھا اور شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے، گرفتار ملزم امیر گھرانوں کی لڑکیوں سے شادی کر کے کروڑوں روپے ہڑپ کر چکا ہے، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش 3 شادیاں کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان شادی کے بعد خواتین سے کاروبار کرنے کے لیے کروڑوں روپے لیتا تھا۔

اس کے علاوہ ملزم شہریوں سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے لیے بھی کروڑوں روپے لے کر ہڑپ کر چکا ہے،گرفتار ملزم ذیشان کے قبضے سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کی جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

Leave a reply