فرانسیسی صدر کا ایران سے ہرمز کی خلیج میں جہاز رانی کی بحالی کا مطالبہ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
اس سلسلے میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فرانسیسی صدر کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق میکرون نے زور دیا کہ علاقے میں کسی بھی قسم کے حملے فوری طور پر بند کیے جائیں اور تجارتی نقل و حمل کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک نیا سیاسی اور سکیورٹی فریم ورک ہی امن اور سلامتی کی ضمانت فراہم کر سکتا ہے اور اس میں اس بات کی بھی وضاحت ہونی چاہیے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں حاصل کرے گا۔









