فرانسیسی صدر نے رافیل طیارے کی تشہیر کر دی

0
152
فرانسیسی صدر نے رافیل طیارے کی تشہیر کر دی

فرانسیسی صدر نے رافیل طیارے کی تشہیر کر دی

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے فرانسیسی ساختہ رافیل فائٹر جیٹ کی تصویر ایکس پر شیئر کر کے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے یورپی ممالک میں اس فائٹر طیارے کی فروخت کے فروغ کے لیے یہ تصویر ٹویٹ کی تھی، میکرون نے یورپی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فوجی صلاحیتوں کو مستحکم کریں اور امریکہ پر انحصار کم کر دیں۔

انہوں نے یورپی ممالک کو رافیل طیارے خریدنے پر غور کرنے کی دعوت دی ہے، اس پیشکش کو انہوں نے سیکیورٹی کے ساتھ کارروائی کرنے کے طور پر پیش کیا، فرانسیسی صدر کی پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے فرانسیسی صدر کو یاد دلایا کہ پاکستانی ائیر فورس نے J-10 فائٹر جیٹس کا استعمال کرتے ہوئے رافیل طیاروں کو گرایا تھا، جس سے انڈیا کو آج بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Leave a reply