فخر عالم کےگھرڈکیتی میں چوکیدارملوث نکلا

0
157
فخر عالم کےگھرڈکیتی میں چوکیدارملوث نکلا

ہاٹ لائن : ایک ہفتہ قبل نامور گلوکار ، میزبان،اداکار فخر عالم کےگھر چوری میں چوکیدار اورکنٹریکٹ ملازم ملوث نکلا۔

پولیس کیمطابق ، چوکیدار محمد لطیف ، کنٹریکٹ ملازم اور الیکٹریشن محمد ضیا اور چار دیگر افراد اس واقعے میں ملوث تھے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نےمقدمہ درج کیا ہے اور چوکیدار اور الیکٹریشن کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور گھر اور اطراف سے گواہوں کے بیانات کی مدد سے اس معاملے پر کام کیا جارہا ہے اور اس واقعے میں ملوث دوسرےافرادکوگرفتار کرنیکی کوششیں جاری ہیں۔

Leave a reply