
فتح ون میزائل کو ہندوستان کیوں نہ روک پایا ؟
ہندوستان کی بزدلانہ کارروائیوں کا جواب پاکستان نے انتہائی بھرپور طریقے سے دیا، پاکستان نے بھارت کے آپریشن سندور کے جواب می ’بنیان مرصوص‘ آپریشن کے ذریعے سے فتح حاصل کی، انڈیا کے خلاف استعمال ہونے والے پاکستان کے ’فتح ون میزائل‘ کی ہر طرف گونج ہے، الفتح ون میزائل کا 5 مئی کو کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔
پاک فوج نے انڈیا کے آپریشن سندور کے جواب میں ہفتہ کو صبح کے وقت ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کیا تھا، آغاز میں ہی الفتح ون میزائل کے ذریعے جوابی کارروائی میں دشمن کو روایتی محاذ سے لے کر سائبر محاذ تک ہو جگہ زبردست نقصان پہنچایا گیا، الفتح ون میزائل پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والا جدید ترین میزائل سسٹم ہے۔









