
فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ہونے والی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، کراچی میں راشد منہاس روڈ پر اہلکار یوسف کشتی چوک پر گولی لگنے سے زخمی ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ چل بسا، اہلکار شہر یار علی اے۔ وی۔ ایل۔ سی شریف آباد میں تعینات تھا، زخمی پولیس اہلکار نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے، قتل کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے یا ذاتی دشمنی کا تحقیقات کی جا رہی ہیں۔









