
ہاٹ لائن نیوز : چارسدہ کے تھانہ خان ماہی کی حدود میں اسپیشل برانچ کے اہلکار عصمت اللہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
عصمت اللہ صبح ڈیوٹی کے لیے گھر سے جا رہا تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ عصمت اللہ کی لاش کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کیمطابق معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ متعلقہ اہلکار فرانزک شواہد کیلیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔









