
لاہور ہائیکورٹ
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت
جسٹس فیصل زمان نےکیس دوسرے بنچ میں سماعت کےلئے مقرر کرنے کی سفارش کردی
جسٹس فیصل زمان نے درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجوادی
اسی نوعیت کی درخواست جسٹس شاید کریم سماعت کررہے ہیں مناسب ہےکہ یہ پٹیشن بھی ادھر ہی مقرر ہو۔عدالت
درخواست گزار جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کےسربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے
ملک میں 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے،موقف
صرف 27 سے 28 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے،موقف
شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے اور دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،موقف
بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے،موقف
عدالت لوڈ شیڈنگ کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے۔استدعا









