غیرملکی فوڈ چین پرحملہ ، ہوٹل نظر آتش

میرپور خاص کے مصروف ترین حیدرآباد روڈ پر ایک غیر ملکی فوڈ فرنچائز پر گذشتہ رات مشتعل لوگوں نےپتھراوکیااور توڑ پھوڑ کے بعد ریستوراں میں آگ لگادی۔
عینی شاہدین کے مطابق ، یہ واقعہ رات گئے اسوقت پیش آیا جب اچانک فرنچائز کے باہر درجنوں افراد جمع ہوگئے اور چیخنے لگے ،حملے کے بعد ریستوراں کی کھڑکیوں اور شیشے کو توڑدیا ، جسکے بعد ہجوم نے عمارت کو جلا دیا۔
جب صورتحال خراب ہوئی تو، ایک بھاری پولیس فورس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ہجوم کو منتشر کرنیکے لئے ہوائی فائرنگ کا سہارا لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 11 افراد کو موقع پر ہی حراست میں لیا گیا ہے ، جبکہ دیگرکوتلاش کررہے ہیں۔









