غیرملکی سیاح جوڑےکولوٹنے والےملزمان گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : سجاول میں غیر ملکی سیاح جوڑے کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ اس واقعہ میں ملزمان نے پانچ روز قبل غیر ملکی جوڑے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تھا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار، وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے سجاول میں بائی پاس سے پولش غیر ملکی سیاحوں کے لٹنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
اس حوالے سے تازہ ترین معلومات کے مطابق ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان سے دونوں موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ تاہم ایک ملزم تاحال فرار ہے، جسکی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔









