غیرقانونی تعمیرات کے نقصانات کا معاوضہ نہیں دیا جائے گا: چیف سیکرٹری پنجاب

0
177
غیرقانونی تعمیرات کے نقصانات کا معاوضہ نہیں دیا جائے گا: چیف سیکرٹری پنجاب

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آبی گزرگاہوں پر ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کو ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں حالیہ سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی امدادی سرگرمیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریا کے اندر کی گئی غیرقانونی تعمیرات کے نقصان کا کوئی معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے اور سیلاب سے متعلق مشکلات کا حل نکالنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس حکومتی اقدام کا مقصد دریا کے قدرتی راستوں کو بلاک کرنے والی غیرقانونی تعمیرات کو ہٹانا اور سیلاب کی شدت میں کمی لانا ہے۔

Leave a reply