غزہ کے شہری علاقے خالی کر دیں، اسرائیلی وزیراعظم کی سخت وارننگ

0
107
غزہ کے شہری علاقے خالی کر دیں، اسرائیلی وزیراعظم کی سخت وارننگ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ کے رہائشیوں کو علاقے سے فوری انخلا کی ہدایت دیتے ہوئے ممکنہ زمینی آپریشن کا اشارہ دیا ہے۔

نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو “موقع دیا جا رہا ہے” کہ وہ جلد از جلد علاقہ خالی کر دیں، کیونکہ اسرائیلی افواج مکمل تیاری کے ساتھ کارروائی کے لیے پیش قدمی کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائیہ نے غزہ شہر کی متعدد بلند عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، جو زمینی کارروائی سے قبل کی جانے والی کارروائیوں کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق، یہ حملے مستقبل قریب میں بڑے آپریشن کی تیاری کو ظاہر کرتے ہیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق، فوج کو غزہ میں داخلے کے لیے منظم کیا جا رہا ہے، جب کہ فضائی حملوں کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

Leave a reply