غزہ پر ہیروشیما سے 6 گنا زیادہ طاقت سے بمباری ہوئی

غزہ پر ہیروشیما سے 6 گنا زیادہ طاقت سے بمباری ہوئی
غزہ پر ہیروشیما بم سے 6 گنا زیادہ دھماکا خیز طاقت کے ساتھ بمباری کی جا رہی ہے،
ایک انٹرویو میں یونیورسٹی آف بریڈفورڈ کے پروفیسر پال راجرز کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی کی جنگِ عظیم دوم کے بعد کوئی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ غزہ پر تقریباً 70,000 ٹن دھماکا خیز مواد گرایا جا چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کے دنوں میں، ہم کہتے تھے کہ ایک کلوٹن ایک ہزار ٹن کے برابر ہے، اب جو دھماکا خیز مواد استعمال ہو رہے ہیں وہ TNT سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ تعداد 1945 میں امریکا کی طرف سے ہیروشیما پر گرائے گئے بم کی دھماکا خیز طاقت کے 6 گنا کے برابر ہے۔









