غزہ پر فضائی حملوں میں شدت، 50 سے زائد فلسطینی شہید

0
126
غزہ پر فضائی حملوں میں شدت، 50 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ جنوبی اور وسطی غزہ میں بھی متعدد فضائی حملے کیے گئے۔

ہفتے کے روز کیے گئے حملوں میں غزہ کی پبلک پراسیکیوشن بلڈنگ، بریج کیمپ اور فلسطین اسٹیڈیم کے قریب بے گھر افراد کے خیمے متاثر ہوئے۔ ان حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

متاثرہ علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے پمفلٹ گرائے گئے، جن میں رہائشیوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایات دی گئیں، تاہم مقامی رپورٹس کے مطابق لوگوں کو انخلاء کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق خوراک اور بنیادی سہولیات کی شدید قلت کے باعث کم از کم 7 فلسطینی بھوک اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث بھی شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جاری کارروائیوں کے لیے 8 ارب ڈالر کے فنڈز کی منظوری دی ہے، جسے ناقدین نسل کشی سے تعبیر کر رہے ہیں۔

Leave a reply