غزہ پر اسرائیلی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید

0
245
غزہ پر اسرائیلی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید

ہاٹ لائن نیوز : غزہ پر اسرائیلی ظلم و ستم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور تباہ شدہ سڑکوں کے باعث امدادی کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ہلاکتوں کی کل تعداد 30,878 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ اسرائیلی بربریت سے بڑے پیمانے پر اموات کے علاوہ 85 فیصد آبادی کو خوراک، صاف پانی،ادویات کی شدیدقلت کا سامناہے۔

Leave a reply