
ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی بمباری میں الجزیرہ کے دو صحافی اپنی گاڑی میں شہید ہوگئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے غزہ میں جاں بحق صحافیوں کی تعداد 109 ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں آج شہید ہونے والے دو صحافیوں میں سے ایک الجزیرہ کے بیورو چیف وائل الدحوث کا بیٹا حمزہ ہے جب کہ دوسرے صحافی کی شناخت مصطفی سویا کے نام سے ہوئی ہے۔
الجزیرہ نیوز نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ صحافیوں کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا تاکہ اسرائیل کے مظالم کو چھپانے اور حقائق کو دنیا کے سامنے آنے سے روکا جا سکے۔