غزہ میں بچوں کی قتل عام پر فلسطینی سفیر اشکبار

غزہ میں بچوں کی قتل عام پر فلسطینی سفیر اشکبار
اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور غزہ میں بچوں کے قتل عام پر اشکبار ہو گئے، اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقبل سفیر ریاض منصور سلامتی کونسل میں اپنی بریفنگ کے دوران شدتِ غم سے رو پڑے، انہوں نے بریفنگ کے دوران کہا کہ بےجان بچوں کو ماؤں کے گلے لگانے کی تصاویر دل چیر دیتی ہیں۔
کوئی بھی ماں بچوں کا صدمہ برداشت نہیں کر سکتی، مارچ سے اب تک 1300 فلسطینی بچے شہید کیے جا چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عام انسان غزہ میں بربریت کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ان کی یہ جذباتی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس نے عالمی رہنماؤں کو فلسطین کی صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنے پر مجبور کیا ہے۔








