غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ، 70 فلسطینی شہید

ہاٹ لائن نیوز : غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے۔ پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیلی بمباری سے مزید 27 فلسطینی شہید اور 50 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اربکان مہاجرین کے اسکول پر حملے میں 3 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔
غزہ شہر میں چار، دیر البلاح میں پانچ اور خان یونس میں فضائی حملے میں ایک موٹر سائیکل سوار شہید ہوا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوئے۔