غزہ حملے، کولمبیا اور اسرائیل آمنے سامنے

0
223
غزہ حملے، کولمبیا اور اسرائیل آمنے سامنے

ہاٹ لائن نیوز : کولمبیا نے غزہ میں حملوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے اسلحہ خریدنا بند کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے غزہ میں امداد کے لیے جمع ہونے والے شہریوں کو مارنے کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دیا۔

کولمبیا کے صدر نے اسرائیلی جارحیت پر احتجاجاً صہیونی ریاست سے اسلحے کی خریداری معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گسٹا پیٹرو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی طاقتیں تسلیم کریں یا نہ کریں، اسرائیلی مظالم نے ہولوکاسٹ کی یاد تازہ کر دی ہے۔ عالمی برادری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے تعلقات منقطع کرے۔

Leave a reply