
ہاٹ لائن نیوز : عمیر جسوال کا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کی اور چھپے الفاظ میں اپنی پہلی ناکام شادی پر تبصرہ کیا۔
گلوکار نے سرکاری چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے انہیں شادی کی مبارکباد دی۔
عمیر جسوال نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی خوبصورتی سے گزر رہی ہے۔ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر ایسے لوگوں سے بات کی جو بہت پریشان تھے، انہوں نے کہا کہ نہ صرف میرے مداح بلکہ دوسرے لوگ بھی میرے بارے میں پریشان تھے، میں انہیں سمجھا رہا تھا کہ یہ اللہ کو منظور ہے۔
انکا کہنا تھا کہ “شادی کےاعلان کےبعد مجھے غیرمعمولی ردعمل ملا، صرف ایک تصویر نےہی مداحوں کوبہت خوش کردیا، میں بہت خوش ہوں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میری خیر خواہی کرتے ہیں۔”









