عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے کتنے گھنٹے قبل مکہ پہنچنا چاہیے؟

0
172
عمرہ پرمٹ کے مقررہ وقت سے کتنے گھنٹے قبل مکہ پہنچنا چاہیے؟

ہاٹ لائن نیوز : سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے اجازت نامے کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد عمرہ کی مناسک ادا کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ’’عمرہ کے مقررہ وقت سے چار گھنٹے پہلے مکہ مکرمہ میں داخل ہونا چاہیے۔‘‘

اگر عمرہ زائرین کو خدشہ ہے کہ وہ اجازت نامے کے وقت مکہ مکرمہ نہیں پہنچ پائیں گے تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنا اجازت نامہ منسوخ کریں اور اپنی سہولت کے مطابق اسے دوبارہ جاری کریں۔ وزارت حج نے عمرہ پرمٹ کے حوالے سے کہا کہ پرمٹ کا مقصد حجاج کرام کو زیادہ بھیڑ سے بچانا ہے۔

Leave a reply