عمرہ اور ورک ویزا کےلیےجانے والے 103 مسافر آف لوڈ

ہاٹ لائن نیوز : کراچی سے عمرہ اور ورک ویزا کا سفر کرنیوالے 103 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن سیل نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی ہوائی اڈے سے سفر کرنیوالے 103 مسافروں کو آف لوڈ کیا ہے۔
امیگریشن کے ذرائع کیمطابق ، ازربائیجان ، سعودی عرب ، قبرص ، بحرین ، ملائیشیا ،ترکی ، تھائی لینڈ ، سری لنکا ، کانگ ، کاووانا ، بوٹسوانا ،سنگاپور ، مالوی ، برونڈی ، انڈونیشیا ،البانیہ اور مڈغاسکر کے علاوہ ، عمرہ کیلیے سعودی عرب کا سفر کرنےوالے28 افراد کوبھی آف لوڈ کیا گیا تھا۔








