
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
درخواست گزار کی وکیل نے آفس اعتراض دور کرنے کے لیے مہلت طلب کی ، آفس ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا تھا ۔
عدالت نے درخواست گزار کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔
جسٹس شجاعت علی نے اعتراضی درخواست پر سماعت کی ، عمران ریاض کی طرف سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔








