عمران ریاض لاہورایئرپورٹ سےگرفتار

0
273
عمران ریاض لاہورایئرپورٹ سےگرفتار

ہاٹ لائن نیوز : معروف صحافی عمران ریاض خان کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ عمران ریاض علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حج کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

لاہور پولیس کے 24 سے زائد اہلکاروں کو عمران ریاض خان کی گرفتاری کی ذمہ داری سونپی گئی۔

حراست میں لیے جانے کے بعد گاڑی میں بیٹھے عمران ریاض خان گرفتار ٹیم کو دیکھ کر مسکراتے رہے۔ گرفتاری کے بعد پولیس پارٹی نے عمران ریاض خان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

Leave a reply