
ہاٹ لائن نیوز: فوج نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجی مقدمہ چلانے کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں کو ذاتی یا سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرناقانونی کارروائی کودعوت دیتاہے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ‘فوجی قانون کے تحت جو بھی شخص آرمی ایکٹ کے تحت اہلکاروں کو ذاتی یا سیاسی فائدے کیلیے استعمال کرتا ہے اور اس کے پاس ایسی کارروائیوں کے شواہد موجود ہیں تو اس کے خلاف قانون کارروائی کرے گا۔
عمران خان کیخلاف ممکنہ فوجی ٹرائل سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن آپکا سوال مفروضوں پر مبنی ہے۔لیکن انہوں نے واضح کیا کہ کسی شہری کیخلاف فوجی قانون کے تحت مقدمہ چلایاجاسکتاہے۔









