عمران خان کے خلاف سنگین مقدمات بنانے پر عدالت نے پنجاب حکومت سےمٹینگ کے منٹس طلب کر لیے

0
193
عمران خان کے خلاف سنگین مقدمات بنانے پر عدالت نے پنجاب حکومت سےمٹینگ کے منٹس طلب کر لیے

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےبانی چیئرمین پی ٹی آئی اور رہنماؤں کو کیسوں میں نامزد کرنے کی منظوری
دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے 27 جون کو رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے استفسار کیا کہ کابینہ کے فیصلے سے قبل نوٹنگ مکمل کی گئی؟سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی رولز کے مطابق نوٹنگ مکمل کی گئی ،کابینہ فیصلے کے بعد فائنل کارروائی کی جارہی ہے

،عدالت نے کہا کہ کارروائی مکمل کرنے کیلئے دو دن کا وقت دیتے ہیں، رپورٹ پیش کریں، سردار لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ پنجاب کابینہ نے 24 مئی کو پی ٹی آئی لیڈرز کو مزید کیسز میں نامزد کرنے کی منظوری دی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس میں لیڈروں کو کیسوں میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ،وفاق اور صوبے میں ن لیگ کی حکومت قائم ہے ،حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے میں ناکام رہی ہے ،سیاسی انتقام اور غلط پالیسیوں کے باعث ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،ایسے حالات میں پنجاب کابینہ کا بے بنیاد فیصلہ مزید خرابی ہوگی ،عدالت پنجاب کابینہ کے 24 مئی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔

Leave a reply