عمران خان کے بیٹوں کو پاکستانی ویزا جاری نہیں ہو سکا

0
21
عمران خان کے بیٹوں کو پاکستانی ویزا جاری نہیں ہو سکا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے دو بیٹے، قاسم خان اور سلیمان خان، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزا حاصل نہیں کر سکے۔
ذرائع کے مطابق ویزا درخواستوں میں تکنیکی خامیوں کی وجہ سے کارروائی مکمل نہیں ہو سکی۔ دونوں نے ویزا کے لیے گزشتہ ماہ درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ لندن سے تعلق رکھنے والے سفارتی ذرائع نے بتایا کہ یہ درخواستیں وزارتِ داخلہ کے متعلقہ شعبے میں زیر التوا ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ درخواست گزاروں سے خامیوں کو دور کرنے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن ان کی جانب سے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ مزید بتایا گیا کہ قاسم اور سلیمان نے اپنی جائے پیدائش لندن ظاہر کی، جبکہ پاکستان کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات کی معلومات فراہم نہیں کیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے سفری تاریخیں بھی درست طور پر جمع نہیں کروائیں۔

Leave a reply