عمران خان کےخلاف اسلام آبادمیں کتنےمقدمات درج ؟

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں 62 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔
اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالتی حکم پر اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی حتمی رپورٹ پیش کر دی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف مختلف تھانوں میں 62 مقدمات درج ہیں۔









