عمران خان کی نااہلی چلینج

0
309
عمران خان کی نااہلی چلینج

ہاٹ لائن نیوز: سابق چئیرمن پی ٹی آئی نے پانچ سال کے لیے نااہلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سابق چئیرمن نے بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ، جس میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آٹھ اگست دو ہزار تئیس کو پانچ سال کے لیے نااہل کردیا ، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو الیکشن سے باہر کرنے کیلیے جلدبازی میں غیرقانونی اقدام کیا ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے ، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں لہذا عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے ۔

Leave a reply