عمران خان کی رہائی سے متعلق آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے

0
181
عمران خان کی رہائی سے متعلق آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے

عمران خان کی رہائی سے متعلق آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے

وزیراعلیٰ کے۔پی۔کے علی امین نے بانی پی۔ ٹی۔ آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ کے عدالت نمبر ون کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے، لیکن جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ نے غلط دروازے کو کھٹکھٹایا ہے‘‘جوڈیشل سائیڈ پر کچھ نہیں کر سکتے، آپ رجسٹرار یا چیف جسٹس سے رجوع کر لیں، علی امین کے ہمراہ سینئر وکیل لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ شاہ فیصل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ’کے۔پی۔کے اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے، اور وزیراعلیٰ کے پی کے کو بانی پی۔ٹی۔ آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی، اس کو فوری سنا جانا چاہیے، جسٹس منصور شاہ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے، اپ چیف جسٹس یا رجسٹرار سے رابطہ کریں، یہی بہتر طریقہ ہے وقت بچانے کا۔

Leave a reply