
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کے وکلا کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ وکیل کی استدعا پر بہت تاریخیں دی جا چکی ہیں۔ آج دلائل مکمل نہ کیے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڈ ،شادمان اور تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔








