عمران خان کی اپیلیں سماعت کیلیےمقرر

0
274
عمران خان کی اپیلیں سماعت کیلیےمقرر

لاہور ہائیکورٹ میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق چیرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ 23 جنوری کوسماعت کریگا ۔

سابق چیرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانتیں خارج کرنیکا اقدام چیلنج کر رکھا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے قانون کے منافی ضمانتیں خارج کیں لیذا عدالت انسدادِ دہشت گردی کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔

Leave a reply