عمران خان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0
266

انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی کے بارہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں 9 مئی کے بارہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے حاضری لگوائی گئی ۔ واٹس ایپ ویڈیو کال پر اے ٹی سی جج نے بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوے کہا کہ سپریم کورٹ میں نے درخواست دائر کی کہ نو مئی واقعات پر آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے۔ نو مئی واقعے کی آزادانہ انکوائری نہیں ہوئی۔ میں نے 9 مئی کو پر امن احتجاج کا کہا تھا۔ مجھے کہاں جاتا ہے معافی مانگو لیکن میں معافی نہیں مانگوں گا

جج خالد ارشد نے کمرہ عدالت میں وکلا کو بتایا کہ میں نے ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کو دیکھا ہے، ماشاءاللہ صحت مند ہیں۔ میں نے جو پانچ منٹ ان سے گفتگو کی ہے، وہ کھڑے بھی ہوئے، بیٹھے بھی، انہوں نے اچھے طریقے سے بات کی۔بانی پی ٹی آئی وکیل ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی استدعا کرتے ہوئے واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی حاضری کہ مخالفت کردی اور کہاکہں
بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں موجود ہونا چاہیے۔ ان کیسز میں جیل میں اسی صورت میں سماعت ہو سکتی ہے جب حکومت نوٹیفکیشن جاری کر دے۔ لیکن حکومت نے نوٹفکیشن جاری نہیں کیا لہذا بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے

سرکاری وکیل نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہیں کر سکتے۔ آن لائن حاضری بھی اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جیسا کہ جسمانی۔ 9 مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی، اس ویڈیو کی ٹیسٹ کروانے ہیں،یہ دیکھنا ہے کہ وہ ویڈیو کیس کی آواز سے بنی ہے۔

انسداد دہشتگری عدالت نے دونوں اطراف کے دلائل سننے کے بعد 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

Leave a reply