عمران خان کا جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چھوڑنے کا حکم

0
183
عمران خان کا جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چھوڑنے کا حکم

عمران خان کا جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چھوڑنے کا حکم

بانی پی۔ ٹی ۔ آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پی۔ اے۔ سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے، علیمہ خان نے بانی پی۔ ٹی۔ آئی کا تحریری حکم چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا تک پہنچا دیا ہے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جنید اکبر پی۔ ٹی۔ آئی کے پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کی جگہ پر عمر ایوب کو پی۔ اے۔ سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے جنید اکبر نے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے تو میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔

Leave a reply