عمران خان کان کی تکلیف میں مبتلا

0
270
عمران خان کان کی تکلیف میں مبتلا

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے انکشاف کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کان کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے بانی کو ٹنیٹس کی بیماری کی شکایت تھی اور ٹنیٹس کی بیماری کی وجہ سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں، سر میں بھاری پن اور چکر آنے لگتے ہیں ۔

اب مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کان کی تکلیف میں مبتلا ہیں جب کہ بانی پی ٹی آئی کو الیکٹرک ٹوتھ برش اور ڈمبل کی ضرورت ہے۔

Leave a reply