
عمران خان پاکستان کے لیے معاف کرنے کو تیار ہیں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی۔ ٹی۔آئی معاف کرنے کے لیے اور مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں، موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مکمل رہائی کے لیے بھی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے بھی اپنائے جا رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی۔ ٹی۔ آئی سے ملاقات نہ کروانے پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ ہر ہفتے ملاقات کا حکم موجود ہے، مگر اس پر عمل نہیں ہو رہا، بجٹ قریب ہے، سیکیورٹی اور کچھ اہم معاملات پر بانی پی۔ ٹی۔ آئی سے مشاورت کرنا ضروری ہے، ملاقات سے روکنا زیادتی ہے۔









