عمران خان نے بڑے عہدے کی قربان کرنے کا فیصلہ کر لیا

0
162
عمران خان نے بڑے عہدے کی قربان کرنے کا فیصلہ کر لیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات ختم کرنے کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑا عہدہ قربان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کیمطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا عندیہ دے دیا ہے، نئے چیئرمین کیلیے اسد قیصر کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا پیغام اسد قیصر کو پہنچا دیا گیا، اسد قیصر جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کیلیے اڈیالہ جیل بھی گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسد قیصر کئی گھنٹے انتظار کرتے رہے لیکن ملاقات نہ ہوسکی، ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان نے اعلان نہیں کیا۔

Leave a reply