عمران خان نےاہم ٹاسک بیرسٹرسیف کوسونپ دیا

0
129

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا اہم ٹاسک خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کو سونپ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، اپوزیشن حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کیخلاف متحد ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس متوقع ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رواں ہفتے جی ڈی اے کے رہنماؤں پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا۔

Leave a reply