عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر دو مختلف فہرستیں سامنے آگئیں

0
96
عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر دو مختلف فہرستیں سامنے آگئیں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے جاری ناموں کی دو الگ فہرستیں منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے جاری فہرست کے بعد ایک نئی فہرست جاری کی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی، اسد قیصر، جنید اکبر اور تیمور سلیم جھگڑا کے نام شامل ہیں۔

دوسری جانب بیرسٹر علی ظفر کی فہرست میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عون عباس، تیمور سلیم اور زر عالم خان کے نام موجود ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمہ داری باضابطہ طور پر بیرسٹر علی ظفر کو سونپی گئی تھی۔

اسی دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ ہونے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے عدالت سے حکم نامے کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ دستیابی کے بعد جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جا سکے۔

Leave a reply