
راولپنڈی: سینٹرل جیل راولپنڈی میں قید سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق منگل کے روز دونوں میاں بیوی کی جیل میں ملاقات ہوئی، جس کے دوران انہوں نے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات طویل دورانیے پر مشتمل تھی اور دونوں کچھ وقت اکٹھے رہے۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ منگل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی تھی، تاہم ان ملاقاتوں کے دوران جیل سے باہر کے کسی فرد، عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔









